Friday 17 March 2017

ہونٹوں کی حرکت کو پاس ورڈ بنایا جائے گا

ہانگ کانگ کے ماہرین نے ہونٹوں کی حرکت  سےشناکٹ کرنے والی ٹیکنالوجی وضع کر لی ہے
ہانگ کانگ باپٹسٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کے ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کا پیٹنٹ بھی حاصل کرلیا ہے، ماہرین  ااس ٹیکنالوجی کو  مارکیٹ میں متعارف کروانے کیلئےکسی ادارے کی تلاش میں ہیں۔
ہونٹوں کی حرکت سے شناخت کی ٹیکنالوجی جسے’لِپ پاس ورڈ’ کا نام دیا گیا ہے، انفرادی تحفظ کے سلسلے میں تازہ اضافہ قرار دی جاسکتی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی کیمرے، موشن سینسر (حرکت محسوس کرنے والا آلہ) اور ہونٹوں کی حرکت کا باریک بینی سے جائزہ لینے والے ایک الگورتھم پر مشتمل ہے جسے استعمال کرنے کیلئے پاس ورڈ کے الفاظ زبان سے ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ پاس ورڈ بولنے کے انداز میں ہونٹوں کو حرکت دینا ہی کافی ہوگا۔
ایک بار شناخت ہوجانے کے بعد صارف بڑی آسانی سے اپنے ہونٹوں کی حرکت پر مشتمل نیا پاس ورڈ بھی دے سکے گا اور یوں وہ اپنے متعلقہ اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ بھی بناسکے گا۔

No comments:

Post a Comment