Thursday 16 March 2017

ہیک ٹیمپل، جہاں ٹیکنالوجی کو مذہب مانا جاتا ہے

سان فرانسیسکو میں ایک  ایسا منفرد چرچ قائم ہے جہاں ٹیکنالوجی کو مذہب تصور کیا جاتا ہے ۔

اڈوب اور مائیکروسافٹ کے سابق ایگزیکیوٹیو پال نے سان فرانسیکو میں قائم 104 سالہ قدیم چرچ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ایوینٹ سینٹر میں تبدیل کرنے کا آغاز کر دیا اور اب یہ قدیم چرچ ہیک ٹیمپل کے نام سے جانا  جاتا ہے ۔
پال چرکشن نے ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں ان کاکہنا تھا کہ   جب میں مذہب کا آغاز کروں گا تو  سب سے پہلے  ہیکٹیسم کے چرچ سے کروں گا ۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ قدیم ثقافتی بلڈنگ لوگوں کے ہجوم کو جمع کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ن  کا مزید کہنا تھا کہ سن فرانسیسکو ہمارے ملک میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگوں کو  سوچنے کی مکمل آزادی حا صل ہے اور یہ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ایک ایسی جگہ ہے جہاں آکروہ  اپنے مستقبل کے متعلق اپنی سوچ بیان کر سکتے ہیں۔ 

سن فرانسیسکو میں قائم قدیم چرچ ہیک ٹیمپل  اب ایک ایوینٹ سینٹر ہے   ، یہ چرچ 1991 میں  رکنیت سازی  سے انحراف کے بعد  بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں  چائینیز بچوں کیلئے انگلش میڈیم اسکول قائم کر دیا گیا تھا.

س چرچ   کی بناوٹ انتہائی کشادہ ہے جہاں  کئی افراد بآسانی جمع ہو سکتے ہیں۔  مارچ میں اس چرچ میں ایک ڈانس پارٹی  کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔
https://www.facebook.com/100000861755160/videos/1242720662433314/

No comments:

Post a Comment