Thursday 16 March 2017

گستاخانہ مواد کا معاملہ، فیس بک انتظامیہ پاکستان آئے گی


فیس بک انتظامیہ قابل اعتراض مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے اپنا وفد پاکستان بھیجے گی۔
دفتر خارجہ کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی جانب سے  گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان کی گذشتہ چند دنوں کی کوششوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوابی مراسلے میں فیس بک انتظامیہ نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مسلسل رابطے کیلئے فیس بک انتظامیہ کی جانب سے فوکل پرسن بھی نامزد کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق جوابی مراسلے میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور باہمی مشاورت اور مذاکرات سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment