Saturday 25 March 2017

اب گوگل کے ذریعے اپنے دوستوں کی موجودگی کا مقام جانیے

یہ فیچر اب دستیاب ہے لیکن اسے انفرادی استعمال کرنے کے لیے تھوڑی سی مشقت کرنا ہوگی اس کے لیے گوگل میپ ایپس کھول کر آن لائن رہتے ہوئے اس ’’ نیلے نقطے‘‘ پر ٹیپ کریں جو آپ کا مقام ظاہر کررہا ہے۔ ٹیپ کرتے ہی ایپ میں ایک سائیڈ مینو کھل جائے گا۔ اس میں سے ’’گیٹ اسٹارٹڈ‘‘ کا انتخاب کریں اور ’’شیئرلوکیشن‘‘‘ کا انتخاب کرکے ان لوگوں کے نمبر شامل کریں جنہیں آپ اپنی لوکیشن بتانا چاہتے ہیں۔ اسی طرح چند منٹ، چند گھنٹوں، مہینوں اور روزانہ کی بنیاد پر شیئرنگ کی جاسکتی ہے۔

ن لوگوں کے پاس گوگل میپس دیکھنے کی سہولت نہ ہو وہ ایس ایم ایس کے ذریعے آپ کے مقام سے آگاہ ہوسکیں گے تاہم آپ کی درست ترین موجودگی سے بعض مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فیس بک نے گوگل جیسے ہی ایک نقشے پر اسے دکھانے والی ایپ بنائی تھی جس میں درست ترین مقام کا آپشن ختم کردیا گیا ہے اور اب صرف اس سے قریبی دوستوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ کے مقام کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دینے والی ایک ایپ فوراسکوائر بہت مشہور ہے جو پاکستان میں ہمارے کئی دوست کئی برس سے استعمال کررہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment