Tuesday 21 March 2017

کیا آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹری پاور شئیر کریں گے؟

دنیا بھر  میں بیٹری لائف کا مسئلہ موجود ہے۔   موبائل  ، لیپ ٹاپ ، یا پھر کسی بھی الیکٹرونک اشیاءکا دارومدار ہمیشہ  بیٹری پر رہتا ہے۔  سونی  کمپنی نے لوگوں کی اس مشکل کو دیکھتے ہوئے ایک ایسا ڈیوائس  تشکیل دیا ہے جو  وائر لیس   سے بجلی منتقل کرسکتا ہے  ۔
یہ ڈیوائس کسی بھی کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ یا  موبائل سے نہ صرف مکمل ڈیٹا منتقل کر سکتا ہے بلکہ اس  کے علاوہ بجلی بھی منتقل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ 
 کمپنی انجینئیرز کا  اس متعلق مزید کہنا تھا کہ اب تک اس قسم کی ٹیکنالوجی کا استعمال تصاویر ، ویڈیوز، اور دیگر اقسام کا ڈیٹا منتقل کرنے کیلئے کیا جاتا تھا،  لیکن  اسٹیل بیٹری کی بدولت اب  چارجنگ کیلئے بجلی بھی بآسانی منتقل کی جاسکتی ہے ۔ 
واضح رہے کہ یہ  اسٹیل کی ایک ایسی بیٹری ہے جو بآسانی کسی بھی موبائل میں  لگائی  جاسکتی ہے یہ بیٹری وائرلیس کی مدد سے بجلی منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

No comments:

Post a Comment