Tuesday 14 March 2017

ٹوئٹر پربنے لاتعداد اکاؤنٹ جعلی قرار


آپ  کیلئے یہ بات انتہائی حیران کن ہوگی کہ ٹوئٹر پر کام کرنے والے 15 فیصد اکاؤنٹ جعلی ہیں۔ 

یو نیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا اور انڈیانا یونیورسٹی کی نئی تحقیق کے مطابق ٹوئٹر پر 48 ملین افراد کے اکاؤنٹ قائم ہیں جن میں سے 15 فیصد افراد کے اکاؤنٹ جعلی ہیں۔ 

2014 میں ٹوئٹر انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8.5 فیصد اکاونٹ جعلی تھے لیکن ان جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوگیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں ٹوئٹر کی مکمل آمدنی 2.53 بلین ہے جبکہ اس سے قبل  گزشتہ سال اس کی آمدنی 2.5 بلین ڈالرز تھی۔ 

دور حاضر میں ٹوئٹر کا شمار سماجی رابطے کیلئے اہم سمجھا جاتا ہے ، اس کا سخت مقابلہ فیس بک، انسٹا گرام ، اور اسنیپ چیٹ سے ہے۔ 

شائع ہونے والی رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ یہ جعلی اکاؤنٹس مختلف ویب سائٹس کیلئے 52 فیصد ٹریفک بھی فراہم کرتے ہیں ۔علاوہ ازیں 2016 میں جعلی اکاؤنٹس سے اشتہارات کی آمدنی 7.2 بلین ڈالرز تھی۔

No comments:

Post a Comment